مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے ملک کو نا کامیوں سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ،ْحاجی عرفان احمد

اگردھرنے اوررکاوٹیں کھڑی نہ کی جاتی تو پا کستا ن ہندوستان کے مقابلے میں ہر شعبے میں آگے ہوتا ،ْمرکزی رہنما مسلم لیگ (ن )

جمعہ مئی 15:22

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان احمد خان ڈاہا نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے ملک وقوم کو نا کامیوں ،مایوسیوں سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیااورملک میں ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی پوری دنیا کے ممالک سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کارخ کررہے ہیں اس لیے کہ حکومت نے انرجی بحران اوردہشتگردی کاخاتمہ کیا ۔

وہ اپنی رہائشگاہ پر معزین علاقہ اور کونسلرز کے وفودسے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میونسپل کمیٹی خانیوال کے وائس چیئرمین راناعبدالرحمن خاں ،ملک یامین ،رائے اعظم، اجمل انصاری،اسلم شاہ ، ارشاد احمد ببی ودیگر کونسلر ز بھی موجود تھے۔ حاجی عرفان خان ڈاہا نے کہاکہ اگردھرنے اوررکاوٹیں کھڑی نہ کی جاتی تو پا کستا ن ہندوستان کے مقابلے میں ہر شعبے میں آگے ہوتا۔ انہوںنے کہاکہ میاںنوازشریف ،میاںشہبازشریف نے تمام تر منفی پروپیگنڈ ،گالیوں،رکاوٹوں کے باوجود کام کرکے دیکھایا چاروں اطراف موٹروے کا جال بچھا دیاگیا ہے نہ صرف قافلے کم ہونگے بلکہ ترقی وخوشحا لی کی نئی راہیں کھلیں گیں ۔انہوںنے کہاکہ عوام کے تعاون سے دوبارہ منتخب ہوکر اس کے آگے بڑھائیں گے۔