کراچی میں لفٹ گرنے سے 1 مزدور جاں بحق، 3 زخمی

جمعہ 25 مئی 2018 15:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) کراچی میں دو دریا کے قریب بلڈنگ میں کام کرنے کے دوران لفٹ گر گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن دو دریا میں زیرتعمیرعمارت میں لفٹ گرنے کا واقعہ ییش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔حادثے میں مرنے والے مزدور کی شناخت ممتاز کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں رانا علی، رضا اور علی مرتضی شامل ہیں، لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :