فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پرسوں سے فرانس میں شروع ہوگا، تیاریاں عروج پر، رافیل نڈال مردوں کے سنگلز مقابلوں میں اعزاز کا دفاع کرینگے، جیلینا اوسٹاپنکو خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اعزاز کا دفاع کرینگی

جمعہ مئی 15:29

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) رواں برس کا دوسرا بڑا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پرسوں اتوار کو فرانس کے دارلحکومت پیرس میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں جو آج ہفتہ کو مکمل کرلیں جائینگی۔ میگا ایونٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائیگا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔

میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز سمیت دیگر مقابلے ہونگے۔

(جاری ہے)

ہسپانوی شہرہ آفاق ٹینس سٹار رافیل نڈال میگا ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں لٹویا کی جیلینا اوٹاپنکو اپنے اعزاز کا دفاع کرینگی۔ اسی طرح مینز ڈبلز مقابلوں میں امریکا کے ریان ہیرس اور انکے آسٹریلوی جوڑی دار مائیکل وینس اور ویمنز ڈبلز مقابلوں میں امریکا کی بیتھنی میٹک سانڈز اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس سفاروا اور مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں کینیڈا کی گابریلا ڈابروسکی اور انکے بھارتی جوڑی دار روہن بھوپنا اپنے اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ میگا ایونٹ 27مئی سے شروع ہوکر 10 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔