فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم میں 3 ملین یوروز کا اضافہ، مینز اینڈ ویمنز سنگلز چیمپئنز کو 2.2 ملین یوروز ملیں گے، ڈائریکٹر گے فارگیٹ

جمعہ 25 مئی 2018 15:29

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) رواں برس شیڈول سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کی مجموعی انعامی رقم میں 3 ملین یوروز کا اضافہ کر دیا گیا، مینز اینڈ ویمنز سنگلز چیمپئنز 2.2 ملین یوروز کے حقدار ٹھہریں گے۔ میگا ایونٹ 27مئی سے 10 جون تک کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

رولینڈ گیروس ڈائریکٹر گے فارگیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایونٹ میں شریک مینز اینڈ ویمنز کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی انعامی رقم میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے، انعامی رقم میں میں 3 ملین یوروز کا اضافہ کیا گیا ہے جس کو ملا کر کل انعامی رقم 48 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی ہے، مینز اینڈ ویمنز سنگلز کے فاتحین کو 2.2 ملین یوروز انعامی رقم ملے گی۔

متعلقہ عنوان :