ارجنٹائنی پلیئر جان مارٹن ڈیل پوٹرو کی فٹنس مسائل کے باعث فرنچ اوپن میں شرکت مشکوک

جمعہ مئی 15:29

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) ارجنٹائنی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر چھ جان مارٹن ڈیل پوٹرو کی فٹنس مسائل کے باعث سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ وہ اٹالین اوپن کے دوران گرائون سٹرین انجری کا شکار ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ڈیل پوٹرو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں گرائون سٹرین گریڈ ون انجری میں مبتلا ہو گیا ہوں۔ ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے آئندہ چند دنوں میں فرنچ اوپن میں شرکت کے بارے حتمی فیصلہ کروں گا۔ واضح رہے کہ فرنچ اوپن 27 مئی سے 10 جون تک کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :