ایکسائز ڈیپارٹمنٹ فیصل آبادکو ماہ جون تک ریکوری کا100فیصد ہدف مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ مئی 15:29

فیصل آباد۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز اور ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر حال میں 30جون تک ریکوری کا 100فیصد ہدف یقینی بنائیں اور محکمہ کے نا دہندگا ن سے سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے بھر پور اقدامات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی طرف سے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز ایکسائز اور ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز کے نام جاری کئے گئے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ضلعی سطح پر فراہم کر دہ ٹارگٹ پورا نہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ تمام حکام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ 30جون تک پراپرٹی ٹیکس ، موٹر وہیکل لگژری ٹیکس ، ٹوکن ٹیکس ، پروفیشنل ٹیکس اور دیگر ٹیکسز کی وصولی کیلئے دن رات ایک کر دیں۔ انہوںنے کہا کہ بہترین کارکر دگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :