ملک بھر میں یوم باب الاسلام کل ہفتہ کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

جمعہ 25 مئی 2018 15:33

فیصل آباد۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء)ملک بھر میں کل 10رمضان المبارک بروز ہفتہ بمطابق 26 مئی کو یوم باب الاسلام مذہبی عقیدت و احترام اور بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر 17سالہ عظیم نوجوان سپہ سالار محمد بن قاسم کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا جنہوںنے بر صغیر میں اسلام کے نئے دور کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

محمد بن قاسم نے انتہائی مختصر عرصے میں نہ صرف بر صغیر کا نقشہ ہی تبدیل کر دیا بلکہ لا تعداد لوگوں کو مشرف بہ اسلام بھی کیا۔ انہوںنے 4سال کے عرصے میں برصغیر کے مذہب ، تاریخ اور ثقافت پر گہرے نقوش مرتب کئے ۔ یوم با ب الاسلام کے سلسلہ میں مختلف شہروں میں سیمینارز، کانفرنسز کا بھی اہتمام کیا جائے گا اور مذکورہ دن کے حوالے سے تاریخ برصغیر پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔