پنجاب بھر میں ٹریفک کے بہائو میں روانی برقرار رکھنے کیلئے شہر کی تمام سڑکوں پر روڈ مارکنگ کی ہدایت

جمعہ 25 مئی 2018 15:33

فیصل آباد۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) پنجاب بھر میں ٹریفک کے نظام میں بہائو ، تسلسل اور روانی برقرار رکھنے اور اس کے بہتر بہائو کی راہ میں درپیش رکاوٹوں کے خاتمہ کیلئے اقدامات کے سلسلہ میں فیصل آباد ،لاہور ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ، ملتان ، بہاولپور ، ڈی جی خان اور بڑے شہر وں کی تمام سڑکوں پر روڈ مارکنگ کی ہدایت کر دی گئی ہے اور متعلقہ حکام کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ تمام اہم مقامات ، ٹریفک سگنلز اور مصروف چوکوں پر زیبرا کراسنگ بنوائیں تاکہ کسی قسم کے حادثات کا احتمال نہ رہے نیز صوبہ بھر کی تمام اہم شاہراہوں پر ٹرانسپورٹ مینجمنٹ سسٹم کو معیاری ، جدید ، سہل بنانے کیلئے جامع منصوبہ بندی شروع کر نے کی بھی ہدائت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتا یا کہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دبائو اور حادثات کی روک تھام کیلئے جدید تضاضوں سے ہم آہنگ جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور عام ٹریفک ، پبلک ٹرانسپورٹ کے روٹس وغیرہ سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔