ڈاکٹر آئن ولس ، ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ آن انٹرنیشنلائزیشن ریسرچ اور پروفیسر عارف خواجہ ، پروگرام ڈائریکٹر آئی سی ایچ ڈی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ہائر ایجوکیشن کمیشن، ڈاکٹر ارشد علی اور دیگر افسران سے ملاقات

ملاقات میں اعلی تعلیمی اداروں میں ٹیچنگ کی کوالٹی میں بہتری کے لیے فریم ورک تیار کرنے کی اہمیت پر زور

جمعہ مئی 15:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) ڈاکٹر آئن ولس ، ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ (ای ڈی ڈی) آن انٹرنیشنلائزیشن ریسرچ ، یونیورسٹی آف لیورپول اور پروفیسر عارف خواجہ ، پروگرام ڈائریکٹر انٹرنیشنل سنٹر آف ہیومن ڈویلپمنٹ ( آئی سی ایچ ڈی) نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ہائر ایجوکیشن کمیشن، ڈاکٹر ارشد علی اور کمیشن کے دیگر افسران سے کمیشن سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں اعلی تعلیمی اداروں میں ٹیچنگ کی کوالٹی میں بہتری کے لیے فریم ورک تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ۔ اس ملاقات میں اس بات پر غور کیا گیا کہ نئی تعلیمی ٹیکنالوجیز اور فریم ورکس کے تحت نیشنل پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے اعلی تعلیمی اداروں کے معیار میں بہتری لائی جائے ۔ مستقبل کے پروگراموں میں اعلی تعلیمی اداروں میں ٹیچنگ کے لیے سرٹیفکیشن اور ایجوکیشنل ٹیکنالوجسٹس کی ترببت کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے شرکاء نے کہا کہ ایجوکیشنل ٹیکنالوجسٹس کو آئی سی ٹی اسپیشلسٹس اور ٹیچنگ اسٹاف کے مابین خلا کو پر کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور ان کو بنیادی تعلیمی تھیوری اورتکنیکی عوامل کے بارے میں معلومات ہونی چاہئییں ۔ ملاقات کے شرکاء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اساتذہ کو ڈیجیٹل ٹولز کے بارے میں معلومات ہونی چاہئیں تاکہ وہ اپنے تدریسی صلاحیتوں میں بہتری کے ساتھ اپنا کام کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :