چین پاکستان کیلئے 2سٹیلائٹس خلا میں بھیجے گا

جمعہ 25 مئی 2018 15:39

چین پاکستان کیلئے 2سٹیلائٹس خلا میں بھیجے گا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) چین اگلے ماہ پاکستان کے لئے دو مشاہداتی سٹیلائٹس خلا میں بھیجے گا۔چینی اخبار کے مطابق لانگ مارچ ٹو سی راکٹ کی تیاری کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جس کے ذریعے جون میں دو سٹیلائٹس خلا میں بھیجے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ سٹیلائٹس پاکستان کیلئے زمین پر مشاہداتی کام کر سکیں گے۔سٹیلائٹ چینی خلائی اکیڈمی اور پاکستان کی خلائی ایجنسی سپارکو نے جنوبی افریقہ کی خلائی کمپنی کے تعاون سے تیار کئے ہیں