سلامتی کونسل فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہوچکی، ملیحہ لودھی

پاکستان مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں شہریوں کے خلاف جرائم کی مذمت کرتا ہے ،ْ خطاب

جمعہ 25 مئی 2018 15:39

سلامتی کونسل فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہوچکی، ملیحہ لودھی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ شہریوں کیتحفظ کی ضامن سلامتی کونسل فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہوچکی ہے ،ْ مقبوضہ علاقوں میں جنیوا کنونشن اورانسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

سلامتی کونسل میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں شہریوں کے خلاف جرائم کی مذمت کرتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر کشمیر و فلسطین سب سے پرانے تنازعات ہیں ،ْجہاں جنیوا کنونشن اورانسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کی جا رہی ہیں۔مقبوضہ علاقوں میں شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ،ْسنگین جرائم کے مرتکب افراد کو اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔