ایس ایس بی ٹرافی رمضان المبارک باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کل شب سے آرام باغ کورٹ پر ہوگا

جمعہ 25 مئی 2018 15:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ کے اشتراک سے " SSBٹرافی رمضان المبارک باسکٹ بال ٹورنامنٹ "کا آغاز کل مورخہ 26مئی 2018؁ء بروز ہفتہ رات 10بجے سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر ہورہا ہے ۔ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن سائوتھ کے کوارڈینٹر حبیب حسن بلوچ کرینگے افتتاحی تقریب میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان اور کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کراچی کولٹس باسکٹ بال کلب اور ونٹ یونٹ باسکٹ بال کلب کے مابین کھیلا جائیگا ۔ٹورنامنٹ آرگنائزینگ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ میں 6ٹیمیں حصہ لیں گی لیگ کی بنیادی پر فیصلے ہونگے ۔سندھ اسپورٹس بورڈ نے اس ٹورنامنٹ میں ریفریز کے فرائض انجام دینے والوں کے لئے فیس میں اضافے کا اعلان کیا ہے ،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے ریفری فیس میں اضافے پر سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔