چوتھے بیچ گیمز شوٹنگ بال کا ٹائٹل جیتے پر ڈسٹرکٹ کورنگی میں تقریب کا انعقاد

جمعہ 25 مئی 2018 15:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ کورنگی کے کھلاڑیوں پر مشتمل کراچی ڈائمنڈ شوٹنگ بال ٹیم کی کراچی بیچ گیمز میں مسلسل تیسری کامیابی پر واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد ،کھلاڑیوں نے اپنے آفیشلز کے ہمراہ کیک کاٹا اس موقع پر سابق قومی شوٹنگ بال پلیئر قمر السلام پیارے نے کہاکہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں تما م کھیلوں کی طرح شوٹنگ بال کے نامور کھلاڑی موجود ہیں جس طرح سندھ کا یہ روایتی کھیل فروغ پارہا ہے اور ڈسٹرکٹ کورنگی کے کھلاڑی پورے پاکستان میں شوٹنگ بال ایونٹ میں حصہ لیکر اپنے ضلع خصوصاً کراچی کا نام روشن کررہے ہیں وہ ضلع کورنگی کے لئے اعزاز سے کم نہیں انہوںنے کہاکہ حال ہی میں کراچی کے ساحل سمندر پر منعقد ہونے والے چوتھے بیچ گیمز میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے کھلاڑیوں پر مشتمل کراچی ڈائمنڈ شوٹنگ بال ٹیم کی مسلسل تیسری کامیابی پر ٹیم کا ہر کھلاڑی اور اُن کے آفیشل مبارکباد کے مستحق ہیں دریں اثناء کراچی ڈائمنڈ شوٹنگ بال ٹیم کی شاندار کامیابی پر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر جاوید اختر کیانی ،سیکریٹری محمد اجمل نے مبارکباد پیش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :