پنجاب یونیورسٹی آئی بی اے کے طلبہ کا اعزاز

جمعہ مئی 15:50

لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے دو طالبعلموں کو امریکہ کے گلوبل انڈرگریجوایٹ ایکسچینج پروگرام برائے پاکستان کے فال سمسٹر2018 کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے، آئی بی اے کے ساتویں سمسٹر کے طالبعلم سید ارتضیٰ حیدر بخاری اور طالبہ ہاجرہ جاوید یونائیٹیڈ سٹیٹس ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹس کی جانب سے فنڈ کئے گئے اس پروگرام میں اگست 2018 میں میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ ہوں گے، امریکہ کا گلوبل یو گریڈ پروگرام پاکستان اور امریکہ کے عوام میں باہمی روابط کو فروغ دینے کیلئے شروع کیا گیا ہے، اس سکالرشپ کے تحت پاکستانی طلبہ کو موقع ملتا ہے کہ وہ اپنے شعبوں میں امریکہ میں ایک سمسٹر کے ذریعے اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں اور اپنے تجربات میں اضافہ کر سکیں، پنجاب یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ جبیں نے اس شاندار کامیابی پر دونوں طالبعلموں کو مبارکباد دی ہے۔