جمعة المبارک کے روز سرگودھا و گردونواح میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

جمعہ 25 مئی 2018 15:50

سرگودھا۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) رمضان المبارک کے دوسرے جمعة المبارک کے روز سرگودھا اور گردونواح میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے، اس سلسلہ میں ضلع بھر کی تمام اہم مساجد اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیساتھ جمعہ کی ادائیگی کیلئے آنیوالے لوگوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر جانے دیا جارہا تھا، اس ضمن میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :