اوگرا نے 2018-19ء کے دوران 20نئے تیل ذخیرہ کرنے کے لئے 10سہولیات تعمیر کرنے کی منظوری دے دی

جمعہ 25 مئی 2018 15:50

اوگرا نے 2018-19ء کے دوران 20نئے تیل ذخیرہ کرنے کے لئے 10سہولیات تعمیر کرنے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی )اوگرا( نے مالی سال 2018-19ء کے دوران 20نئے تیل ذخیرہ کرنے کے لئے 10سہولیات تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔ جن میں 3لاکھ 4ہزار 445 میٹرک ٹن پیٹرول اور 4لاکھ 46ہزار 335 میٹرک ٹن ڈیزل ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ توقع ہے کہ آئندہ سال ملک بھر میں تیل کی موثر رسد کے لئے 10نئی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں قائم کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ملک کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے رواں مالی سال کے 8ماہ (جولائی سے فروری) کے دوران 60.4 ملین بیرل خام تیل درآمد کیا ہے جبکہ مقامی سطح پر 21.8ملین بیرل تیل پیدا کیا گیا ہے۔