باراک اور مشعل اوباما کی شادی کی یادگار تصویرانٹرنیٹ پر وائرل

میں کسی اور کے ساتھ زندگی کے اس سفر کا تصور بھی نہیں کرسکتی،مشعل کا انسٹاگرام پر اظہارخیال

جمعہ 25 مئی 2018 15:56

باراک اور مشعل اوباما کی شادی کی یادگار تصویرانٹرنیٹ پر وائرل
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) سابق امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما کی شادی کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔ تصویر میں اوباما اپنی اہلیہ کو سینڈل پہناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق باراک اوباما اور مشیل اوباما کے درمیان پچیس سال بعد بھی محبت برقرار ہے جس کا عملی ثبوت دینے کیلئے مشیل اوباما نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شادی کی یادگار تصویر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

شعل نے لکھا کہ 25 برس بعد بھی ہم اٴْسی طرح انجوائے کرتے ہیں، لیکن انفرادی طور پر ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی پارٹنرشپ کو مضبوط کرنے کے لیے بھی سخت محنت کرتے ہیں۔ میں کسی اور کے ساتھ زندگی کے اس سفر کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔صرف یہی نہیں مشعل اوباما نے رواں ہفتے اپنی زندگی کی چند مزید یادگار تصاویر بھی شیئر کیں۔ایک بچپن کی تصویر میں وہ اپنی والدہ اور والد کے ہمراہ موجود ہیں۔