ایرانی جوہری معاہدہ بچانے کے لیے ویانا میں پانچ رکنی اجلاس

امریکا کے نکل جانے کے بعد ایران کے ساتھ طے پایا سمجھوتہ خطرات میں گھر چکا ہے،مبصرین

جمعہ 25 مئی 2018 15:56

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر 2015ء میں طے پائے معاہدے سے علیحدگی کے بعد اس معاہدے میں شامل دیگر پانچ عالمی طاقتوں نے سمجھوتے کو بچانے کے لیے ویانا میں بات چیت شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق مبصرین اور سفارت کاروں نے کہاکہ امریکا کے نکل جانے کے بعد ایران کے ساتھ طے پایا سمجھوتہ خطرات میں گھر چکا ہے جو کسی بھی وقت ناکام ہوسکتا ہے۔

امریکا کے جوہری سمجھوتے سے نکل جانے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ایران کے نائب وزیر خارجہ کی موجودگی میں برطانیہ، فرانس، چین، جرمنی اور روس کے مندوبین اس معاہدے کو بچانے کے لیے بات چیت کررہے ہیں۔امریکا کی طرف سے ایران پر عاید کردہ نئی اقتصادی پابندیوں کے باعث یورپی ممالک کو بھی مشکلات کا سامنا ہے اورکئی یورپی فرموں کے لیے ایران میں سرمایہ جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔