آئی ایس آئی اور را کے دو سابق سربراہان کی کتاب کی دہلی میں تقریب رونمائی

اسد درانی ویزا نہ ملنے کے باعث شریک نہ ہوسکے، بھارت کشمیر میں طاقت کی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے، یشونت سنگھ

جمعہ 25 مئی 2018 15:56

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) آئی ایس آئی اور را کے دو سابق سربراہان کی کتاب کی لانچنگ ہوگئی، نئی دہلی میں تقریب کے دوران کشمیر سے متعلق بھارتی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی اور را کے سابق سربراہ اے ایس دولت کی بات چیت پر مبنی مشترکہ کتاب کی تقریب رونمائی نئی دہلی میں ہو ئی جس کے مہمان خصوصی سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ اورسابق نائب وزیر اعظم حامد انصاری تھے۔

(جاری ہے)

اسد درانی بھارتی ویزا نہ ملنے کے باعث تقریب میں شریک نہ ہوسکے، سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے کہا کہ بھارت کشمیر میں طاقت کی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے، جو دانشمندانہ نہیں ۔سابق مشیر قومی سلامتی شیو شنکر مینن نے کہا کہ شرم الشیخ میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق ہو گیا تھا۔اے ایس دولت نے کہا کہ انہیں پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے سلسلے میں آئندہ سال بھارتی انتخابات سے قبل ہی پیشرفت کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :