مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی ادارہ فروغ قومی زبان میں خطاطی گیلری کا افتتاح 28مئی کوکریں گے

گیلری میں پاکستان کے نامور خطاطوں کے فن پارے رکھے گئے ہیں،خطاطی کلاسز کا آغاز جولائی 2018ء میں ہو گا

جمعہ 25 مئی 2018 15:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی28مئی کو ادارہ فروغ قومی زبان میں خطاطی گیلری کا افتتاح کریں گے۔ اس گیلری میں پاکستان کے نامور خطاطوں کے فن پارے رکھے گئے ہیں۔ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے وفاقی سیکریٹری انجینئر عامرحسن ، ادارہ فروغ قومی زبان کے سربراہ افتخار عارف بھی تقریب میں شریک ہوںگے۔

(جاری ہے)

تقریب صبح ساڑھے دس بجے ادارہ فروغ قومی زبان میں منعقد ہوگی۔ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے تحت تشکیل دی جانے والی نصاب کمیٹی نے مختصر اور طویل مدت کے پروسیس کے لیے نصابات کی ترتیب و تدوین کی ہے۔ اس کمیٹی میں ملک کے نامور خطاط رشید بٹ، خالد یوسفی، واصل شاہد اور ناصر خان سیماب شامل ہیں۔نئے نصاب کے تحت ممتاز خطاطوں کی رہنمائی میںکلاسز کا باقاعدہ آغاز جولائی 2018ء میں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :