Live Updates

’کیا عمران خان اگلے وزیر اعظم پاکستان ہیں‘

چوہدری نثار کے جواب نے سارا قصہ ہی ختم کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 مئی 2018 15:46

’کیا عمران خان اگلے وزیر اعظم پاکستان ہیں‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 مئی 2018ء) : سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی ترجیح تصدق حسین جیلانی کی نظر آ رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ضروری نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے انتخابات میں کامیاب بھی ہوں۔

کیونکہ ہر جماعت کے اپنے انتخابی اُمیدوار ہوتے ہیں۔ صحافی نے چودھری نثار علی خان سے سوال کیا کہ کیا عمران خان وزیر اعظم بننے میں کامیاب ہو سکتے ہیں؟ جس پر چودھری نثار علی خان نے جواب دیا کہ میرا یہی سوال آپ سے ہے۔ چودھری نثار علی خان نے آج اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آئندہ انتخابات میں چار حلقوں سے الیکشن لڑوں گا ۔

عام انتخابات میں دو قومی اور دو صوبائی حلقوں سے الیکشن لڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے حلقوں میں میرے موقف کو پذیرائی مل رہی ہے اور 95 فیصد ایم این اے میرے ہم خیال ہیں۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی سپریم کورٹ سے نا اہلی اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی سیاست میں انٹری کے بعد چودھری نثار علی خان کے پارٹی سے کچھ اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔

مریم نواز کی پارٹی معاملات میں بے جا دخل اندازی پر چودھری نثار علی خان نے متعدد پارٹی پالیسیوں سے اختلاف کیا اور اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اپنے سے کم عمر اور سیاسی تجربہ نہ رکھنے والے کو سر یا میڈم کہہ کر نہیں بُلا سکتے۔ عدلیہ مخالف بیانات پر بھی چودھری نثار علی خان نے نواز شریف کے بیانیے کی حمایت کرنے سے انکار کیا تھا۔

چودھری نثار علی خان کی جانب سے پارٹی قیادت اور نواز شریف پر تنقید ایک طرف لیکن انہوں نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی بارہا تردید کی ہے۔اپنے ایک بیان میں وہ صاف کہہ چکے ہیں کہ میں پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست بھی نہیں کروں گا۔ البتہ چودھری نثار علی خان نے عام انتخابات میں چار حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ یہ الیکشن آزادنہ حیثیت میں لڑے جائیں گے یا وہ اس کے لیے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ حاصل کریں گے اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی اطلاع یا اعلان سامنے نہیں آیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات