اسرائیلی حکومت نے غرب اردن کی یہودی کالونیوں میں مزید ہزاروں مکانات کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری کرنے کی اجازت دیدی

جمعہ مئی 16:26

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کی یہودی کالونیوں میں مزید ہزاروں کی تعداد میں مکانات کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری کرنے کی اجازت دیدی ہے۔عبرانی میڈیا کے مطابق باراک رافید نے بتایا کہ وزیر دفاع اور سول ایڈ منسٹریشن کی پلاننگ کونسل نے متفقہ طورپر غرب اردن کی یہودی کالونیوں میں مزید 2500 گھروں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ حکومت نے ان گھروں کی تعمیر کیلئے آئندہ ہفتے کام شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔خیال رہے صہیونی حکومت امریکا کی کھلی سرپرستی میں مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد اسرائیلی حکومت نے یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔