ٹینس کھلاڑی مارٹن فکسوویکس اور پیٹر گوجو ویک اور فابیو فوجنینی نے جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

سٹانسلاس وارینکا اور اٹلی کے اینڈرس سیپی ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ثام قیوری اور سٹیوجانسن پر مشتمل امریکن جوڑی نے جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

جمعہ 25 مئی 2018 16:26

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) ہنگری کے ٹینس کھلاڑی مارٹن فکسوویکس اور جرمنی کے پیٹر گوجو ویک اور اٹلی کے فابیو فوجنینی نے جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ سوئٹزرلینڈ کے نامور ٹینس سٹار سٹانسلاس وارینکا اور اٹلی کے اینڈرس سیپی ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

سوئٹزرلینڈ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں ہنگری کے مارٹن فکسوویکس نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سوئس سٹار اور میزبان کھلاڑی سٹانسلاس وارینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-0 سے اپ سیٹ شکست دی جس کے بعد شکست کھانے والا کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

(جاری ہے)

ایک اور میچ میں جرمنی کے پیٹر گوجو ویک نے سخت مقابلے کے بعد اٹلی کے اینڈرس سیپی کو 6-3، 6-7(3-7) اور 6-3 سے شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

اٹلی کے فابیو جنینی نے امریکی کھلاڑی سینڈ جرن کو ہرا کر ٹاپ فور کیلئے کوالیفائی کیا۔ دوسری جانب ثام قیوری اور سٹیوجانسن پر مشتمل امریکن جوڑی نے جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ سوئٹزرلینڈ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں قیوری اور جانسن پر مشتمل امریکن جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کروشین کھلاڑی فرینکو سکوگر اور ان کے برطانوی جوڑی دار ڈومنک اینگلوٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :