ٹیسٹ میچ کی صبح پتہ چلا کہ میں ٹیم میں شامل ہوں، حسن علی

درست ہے پہلی بار انگلینڈ نہیں آیا ،ْ سچ پوچھیں تو ٹیسٹ میچ کیلئے یہاں سفید کٹ پہننے کا پہلی بار موقع ملا ،ْ گفتگو

جمعہ 25 مئی 2018 16:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے کہاہے کہ ٹیسٹ میچ کی صبح پتہ چلا کہ میں لارڈز ٹیسٹ کی ٹیم میں شامل ہوں۔منڈی بہاؤ الدین سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ حسن علی کو پہلی بار کرکٹ کے گھر لارڈز میں ٹیسٹ کھیلنے کی بابت کب معلوم چلا جب صحافی نے دوران پریس کانفرنس ان سے سوال کیا تو وہ بولے یقین جانئیے مجھے میچ کی صبح ٹیم میں شمولیت کا علم ہوا جس کے بعد میں خاصا پر جوش تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درست ہے کہ میں پہلی بار انگلینڈ نہیں آیا لیکن سچ پوچھیں تو ٹیسٹ میچ کے لئے یہاں سفید کٹ پہننے کا پہلی بار موقع ملا، ورنہ گزشتہ سال چیمپئنز ٹرافی اور پاکستان ’اے‘ کے ساتھ یہاں آکر کھیلنے کا لطف اٹھا چکا ہوں۔حسن علی نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 51 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی ہیں اور پریس کانفرنس کے دوران بھی وہ اپنی کارکردگی پر خاصے خوش تھے۔انہوںنے کہاکہ یہ تاثر ختم کرنا چاہتا ہوں کہ میں صرف ون ڈے اور ٹی 20 کا بولر ہوں بلکہ ٹیسٹ کرکٹ بھی میں دل و جان سے بولنگ کرتا ہوں اور لارڈز ٹیسٹ میں بولنگ کرکے انہوں نے خاصا لطف اٹھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :