بجلی کے ناجائزاستعمال کے خلاف پسکوخیبرسرکل کی کارروائی

جمعہ مئی 16:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) چیف ایگزیکٹیوپیئسکو کی خصوصی ہدایات پربجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف صوبہ بھرمیں پیئسکو کی جاری بھرپورمہم مزید تیز کردی گئی ہے ․بجلی چوری کی موثر روک تھام کے لئے تمام اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں․ اس سلسلے میں ایس ای پیئسکوخیبرسرکل کی ٹیموں نے شاہ کس کے علاقے میں غیرقانونی ایچ ٹی لائنو ں کے خلاف خاصہ دار فورس کی مدد سے موثرکاروائی کی گئی تفصیلات کے مطابق گیارہ کے وی خیبر1,گیارہ کے وی سیل وڈ,گیارہ کے وی خیبر2 , گیارہ کے وی حیات آباد 6 اور گیارہ کے وی سرجیکل فیڈرز کی ایچ ٹی لائنوں سے غیرقانونی لائنوں کے ذریعے شاہ کس اور دیگرعلاقوں کو بجلی کی فراہمی جاری تھی ․پیئسکو ٹیموں نے گزشتہ روز ان علاقوں میں خاصہ دارفورس کے تعاون سے کاروائی کی اوران غیرقانونی لائنوں کو کاٹ دیا گیا پولیٹیکل انتظامیہ سے اس ضمن میںدرخواست کی گئی کہ وہ بجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرے اور ان افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ بجلی کے ضیاع کو روکا جاسکے ․اسی طرح تمام صارفین سے بھی التماس ہے کہ وہ بجلی کا ناجائز اور بے دریغ استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں سے اجتناب کریں تاکہ بجلی کی فراہمی میں تعطل نہ آئے ․

متعلقہ عنوان :