ایبٹ آباد میں ریت پتھر کی کھدا ئی کا ن کنی اور بلا سٹنگ پر پا بندی

جمعہ مئی 16:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کپٹن(ر) اورنگزیب حیدر نے ضلع ایبٹ آباد میں قرا قرم ہا ئی وے اور مری روڈ پر واقع تما م پلو ں کے ارد و گرد 500 سومیٹر کے علا قے میں ریت پتھر کی کھدا ئی کا ن کنی اور بلا سٹنگ پر پا بندی عا ئد کر دی ہے ۔یہ پا بندی ضا بطہ فوجدا ری کی دفعہ 144کے تحت لگا ئی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس بارے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی جا نب سے جا ری کردہ حکم نا مے میں کہا گیا ہے کہ بعض لیز ہو لڈر بڑے پلو ں کے نزدیک ریت،پتھر اور دیگر معد نیا ت نکا لنے کے لئے کھدا ئی او بلا سٹنگ کی سر گر میا ں جا ری رکھے ہو ئے ہیںجس سے چھپر رو ڈ پل ہر ی پور کے مہندم ہو نے جیسا کو ئی خطر نا ک حا دثہ رونما ہو سکتا ہے ۔

اس لئے ضرو ری ہے کہ شا ہرا ہ قرا قرم اور مری روڈ پر واقع پلو ں کے نزدیک کھدا ئی وغیرہ کی رو ک تھا م کی جا ئے چنا نچہ ان پلو ں کے ارد و گرد پا نچ سو گز کے علا قے میں ریت ،پتھر نکا لنے ،کھدا ئی کر نے اور بلا سٹنگ پر تا حکم ثا نی پا بندی رہے گیاور اس حکم کی خلاف ورزی کر نے وا لے عنا صر کے خلاف سخت قا نو نی کا ر روا ئی کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :