ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ پر شعیب ملک کا ٹوئٹ وائرل

سابق قومی کپتان نے پروٹیز بیٹسمین کو خراج تحسین پیش کیا

جمعہ 25 مئی 2018 16:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) اے بی ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ پر شعیب ملک کی جانب سے کیا گیا ٹوئٹ وائرل ہوگیا۔جنوبی افریقی سٹار اے بی ڈی ویلیئرز کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کے اعلان پر کرکٹرز اور مداحوں نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی اپیل کی ہے وہیں پاکستانی کھلاڑیوں نے پروٹیز بیٹسمین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے سب سے دلچسپ پیغام دیا کہ اے بی، تسی نہ جا، صارفین نے بھی شعیب کا بھرپور ساتھ دیا۔یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے مایاناز بیٹسمین اے بی ڈویلیئرز نے گزشتہ روز تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے دنیا کرکٹ کو حیران کر دیا تھا۔اے بی ڈویلیئرز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان اپنی موبائل ایپ پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا۔۔

متعلقہ عنوان :