Live Updates

فاٹا کا کے پی کے میں انضمام کے بل کا پاس ہونا بڑی کامیابی ہے، مراد راس

جمعہ 25 مئی 2018 16:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ فاٹا کا کے پی کے میں انضمام کے بل کا پاس ہونا بڑی کامیابی ہے حکومتی حواریوں کی مخالفت کے باوجود تحریک انصاف کے دو ٹوک موقف کی وجہ سے حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پڑے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا حسن اور ملکی سلامتی کا تقاضا تھا کہ خطے کے تمام طبقات کو ترقی کے یکساں حاصل ہوں تاکہ وفاق پاکستان مضبوط ہو اور عوام خوشحال ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا کی ایجنسیوں کی پاکستان میں باضابطہ انضمام محب وطن قوتوں اور جمہوریت کی فتح ہے۔جو خطے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ برطانوی دور کی ناپسندیدہ یاد گارایف سی آ ر سے بھی نجات حاصل ہوگئی ہے۔ اب لوگ اپنے نمائندے منتخب کرسکیں گے اورصوبائی اسمبلی میں بھی وقت آنے پر اپنی آواز بلند کرسکیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات