ْسری لنکا ، مون سون بارشوں کے باعث 15 افراد ہلاک، لاکھ متاثر ، ہزاروں نقل مکانی پر مجبور

جمعہ 25 مئی 2018 16:44

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) سری لنکا میں مون سون بارشوں کے باعث پندرہ افراد ہلاک ، لاکھوں متاثر اور ہزاروں نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکن ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مون سون بارشوں میں شدت کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں پندرہ افراد ہلکا ہو گئے ہیں جبکہ جنوبی اور شمالی علاقوں میں بارشوں کے باعث چارجز اور رہائشی گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔

ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ علاقوں سے متاثرین کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے کے لئے امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ بیان میں کہا گیاہے کہ ایک لاکھ چھبیس ہزار افراد بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے ابھی بارشوں کا سلسلہ کئی روز تک جاری رہنے کی پیشنگوئی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :