عامر خان نے فلم ’’سنجو‘‘ میں کام سے انکار کیوجہ بتا دی

جمعہ 25 مئی 2018 16:53

عامر خان نے فلم ’’سنجو‘‘ میں کام سے انکار کیوجہ بتا دی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) بالی وڈاداکار عامر خان نے فلم ’’سنجو‘‘ میں کام سے انکار کیوجہ بتا دی۔گزشتہ روز بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی فلم ’’سنجو‘‘ میں سنیل دت کے کردار سے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں فلم میں سنجے دت کا کردار ادا کرنا چاہتا تھا اس لئے میں نے فلم میں سنیل دت کے کردار سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

عامر خان ان دنوں فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :