سدھارتھ ملہوترا کا جانوروں کیساتھ بدسلوکی کرنے والے افراد کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

جمعہ مئی 16:53

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے جانوروں کیساتھ بدسلوکی کے مرتکب افراد کو سخت سزا دینے کی درخواست کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق سدھارتھ ملہوترا نے حال ہی میں بھارتی وزیر اعظم کے نام ایک خط میں جانوروں کیساتھ بدسلوکی کے مرتکب افراد کو سخت سزا دینے کی درخواست کی،سدھارتھ ملہوترا ان دنوں کرن جوہر کی فلم جو وکرم بترا کی زندگی پر مبنی ہے پر کام کر رہے ہیں۔