عام انتخابات 2018ء کیلئے ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دینے کیلئے تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کا مشاورتی اجلاس 31 مئی کو طلب

جمعہ مئی 16:56

عام انتخابات 2018ء کیلئے ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دینے کیلئے تمام پارلیمانی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ء کیلئے ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دینے کیلئے تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کا مشاورتی اجلاس 31 مئی کو طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں جن کی نمائندگی پارلیمنٹ میں موجود ہے، کا مشاورتی اجلاس 31 مئی کو دن 11 بجے طلب کیا ہے جس میں انتخابات ایکٹ 2017ء کی دفعہ 233 کی ذیلی دفعہ 1 کے تحت ان کی مشاورت سے سیاسی جماعتوں اور الیکشن لڑنے والے امیدواروں، الیکشن ایجنٹس اور پولنگ ایجنٹس کیلئے ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اس سلسلہ میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کو دعوتی خطوط جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے ساتھ سیاسی جماعتوں اور الیکشن لڑنے والے امیدواروں کیلئے ضابطہ اخلاق کے مسودہ کی کاپی بھی ارسال کی گئی ہے تاکہ تمام جماعتیں مذکورہ ضابطہ اخلاق کے بارے میں مکمل آگاہی اور تیاری کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں شریک ہو سکیں۔