موٹروے پولیس ڈرائیونگ سکول میں چھٹے بیج کی ڈرائیورز ٹریننگ کے اختتام پر اسناد دینے کی تقریب کا انعقاد

جمعہ مئی 16:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) موٹروے پولیس ڈرائیونگ سکول بابو صابو لاہور میں چھٹے بیج کی ڈرائیورز ٹریننگ کے اختتام پر اسناد دینے کی تقریب کا انعقاد مونٹروے پولیس کے ڈرائیورز ٹر یننگ انسٹیوٹ بابو صابو لاہور میں کیا گیا۔ ایس ایس پی موٹروے پولیس کامران عادل نے کہا کہ موٹروے پولیس ڈرائیونگ سکولز میں تربیت دینے کا بنیادی مقصد روڈ یوزرزکو روڈ سیفٹی کے بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈرائیونگ سیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔

انہوں نے اس موقع پر ڈی آئی جی موٹروے پولیس سنٹرل زون ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک کی روڈ سیفٹی شعور اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ ان ڈرائیور ز کی ٹر یننگ اسی کا تسلسل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس روڈ سیفٹی انسٹیٹیوٹ سے پاس آوٹ ہونے والے طلبہ روڈ سیفٹی اور ٹریفک رولز کے متعلق مناسب علم کی بدولت ہائی ویز پر نظم وضبط قائم کرنے اور حادثات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہونگے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کامران عادل نے تربیت حاصل کرنے والوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو کچھ بھی یہاں سے سیکھا ہے وہ اس کے متعلق اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کو بھی بتائیںاور روڈ سیفٹی کا پیغام سب تک پہنچائیں۔ ایس ایس پی نے کہا کہ ٹریننگ کے دوران تربیت حاصل کرنے کو روڈ سیفٹی، ٹریفک قوانین، گاڑی کے متعلق معلومات اور بنیادی ڈرائیونگ کی تربیت کے متعلق پڑھایا گیا تاکہ تہذیب یافتہ ڈرائیونگ ثقافت کو اجاگر کیا جا سکے۔انہوں نے اس مو قع پر انچارج بابو صابو ڈرائیونگ سکول شعوانہ کوثرکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا جنہوں نے ڈر ائیونگ ٹریننگ کے معیار کو بہتر ین بنایا۔ تقریب کے اختتام پر پاس آوٹ ہونے والوںکو سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گے۔