جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ،فائرنگ سے 7افراد زخمی

اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کردی،ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

جمعہ 25 مئی 2018 16:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) سگیاں روڈ پر جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے ملیں 7افراد زخمی ہو گئے، اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کردی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سگیاں روڈ پر دو گروپس جائیداد کو لے کر ایک دوسرے ٹوٹ پڑے، ڈنڈوں اور لاٹھیوں کے وار سے حملہ کیا پھر ایک گروپ نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ حملہ آور گروپ پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی ہوائی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا۔پولیس کے آنے پر تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تصادم کے بعد اہل علاقہ نے سگیاں روڈ بلاک کر کے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ملزمان کی گرفتاری تک سڑک بند رکھنے کی دھمکی دے دی۔