محکمہ موسمیات کا خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں ہیٹ سٹروک کا خدشہ

جمعہ 25 مئی 2018 16:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ظاہر کردیا۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) نے ملک بھر میں خصوصاً خیبر پختونخوا میں شدید گرمی او لو کے پیش نظر پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت اور ڈی آئی خان سمیت متعدد اضلاع میں ہیٹ اسٹروک کا امکان ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو عوام میں ہیٹ اسٹروک اور اس سے بچاؤ کیلئے خصوصی آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کرنے کے ساتھ پشاور سمیت کوہاٹ، مردان، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویڑن میں ڈویڑنل کنٹرول رومز اور مرکزی کنٹرول روم کو فعال رکھنے اور فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :