کراچی، اگلے ہفتے ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

جمعہ مئی 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) شہر قائد میں اگلے ہفتے ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کئی روز تک شدید گرمی کی لہر نے شہریوں کا جینا محال کیا ہوا تھا تاہم گزشتہ روز سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیاتھا۔

(جاری ہے)

کراچی میں فی الحال تو گرمی کی شدت کسی قدر کم ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ غیر معمولی ہیٹ ویو کراچی والوں کا پیچھا نہیں چھوڑنے والی کیونکہ محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے پھر ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پیر سے کراچی کا درجہ حرارت ایک مرتبہ پھر بڑھے گا تاہم گرمی کی یہ لہر بدھ تک جاری رہے گی۔ جمعرات سے درجہ حرارت میں کمی آنے لگے گی۔معالجین کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران خاص طور پرروزے کی حالت میں شہری خصوصی احتیاط کریں۔ صبح 9 بجے سے 4 بجے تک گھروں سے بلاضرورت باہر نکلنے سے گریز کیاجائے۔ اس کے علاوہ باہر نکلتے وقت چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔

متعلقہ عنوان :