صوابی،پولیس نے کار سے چرس اور آئس برآمد کرکے 5 افراد کو گرفتار کرلیا

جمعہ مئی 16:58

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) پولیس تھانہ چھوٹالاہور نے کار سے چرس اور آئس برآمد کرکے 5 افراد کو گرفتار کرلیا ،ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او نورالامین خان نے صوابی جہانگیرہ روڈ پر ناکہ بندی کررکھی تھی کہ اس دوران ایک کار کو تلاشی کے عرض سے روکا ، دوران تلاشی کار کے دروازوں سے 4 کلوچرس اور 350 گرام آئس برآمد کرکے چھوٹا لاہور سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرلی ۔