سرگودھا ،دو مختلف واقعات میں خاتون اور سات سالہ بچہ جاں بحق، 5 افراد زخمی

جمعہ 25 مئی 2018 16:58

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) سرگودھامیں دو مختلف واقعات میں خاتون اور سات سالہ بچہ جان بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے ۔جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ اربن ایریا کی دیندار کالونی کے قریب ہائی ایس اور چنگ چی رکشہ کے تصادم میں رحمان پورہ کی شادی شدہ خاتون رقیہ بی بی جاںبحق اور 5 افراد زخمی ہو گے جن کو تھانہ اربن ایریا پولیس نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

علاوہ ازیں بھلوال کے چک 11 کے قریب نہر میں تیرتی ہوئی سات سالہ بچے کی نعش مل گئی یہ بچہ محمد احمد 5 روز قبل سلیمان پورہ کے قریب نہر میں ڈوب گیا تھا۔پولیس تھانہ بھلوال نے متوفی بچے کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی جسے اس کے آبائی علاقہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔