مقبوضہ کشمیر، نوجوانوں کی گرفتاری کیخلاف اسلام آباد میںاحتجاجی دھرنا

قابض فوجیوںکا نیہامہ میں لوگوںپر تشدد، گاڑیوں، دکانوں کے شیشے توڑ دیئے

جمعہ مئی 16:58

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی پولیس کی طرف سے پانچ بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف لوگوں نے ریل وے لائن پر احتجاجی دھرنا دیا ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع کے علاقے آرونی میں رات کے وقت گھروں پر چھاپوں کے دوران پانچ نوجوان گرفتار کیے ۔ نوجوانوں کی گرفتاری کی خبر پھیلتے ہی علاقے کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور زبردست احتجاجی مظاہرے کیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بانیہال تا بارہمولہ چلنے والی ریل وے لائن پر دھرنا دیا جسکے باعث ریل سرو س معطل ہو گئی ۔ وہ گرفتار نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ آخری اطلاعات تک لوگوں کا احتجاج جار ی تھا۔ادھر بھارتی فوج کی 34راشٹرکہ رائفلز کے اہلکاروں نے ضلع کولگام کے علاقے نیہامہ میں لوگوں کو سخت مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔ قابض اہلکاروں نے کئی گاڑیوں اور دکانوں کے شیشے بھی توڑ دیے۔قابض ازیں نامعلوم افرادنے علاقے میں قابض فوج کے کیمپ پر گرینیڈ حملہ کیا تھا تاہم حملے میںکوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔