وزیرِ داخلہ سندھ سہیل انوار سیال کے اقامے کا معاملہ،

وفاقی حکومت و دیگر سے جواب طلب

جمعہ 25 مئی 2018 16:59

وزیرِ داخلہ سندھ سہیل انوار سیال کے اقامے کا معاملہ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) وزیرِ داخلہ سندھ سہیل انوار سیال کے اقامے کا معاملہ ، سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت ، چیف الیکشن کمشنر، سہیل سیال و دیگر کو پانچ جون کے لئے نوٹس جاری کردیا۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے اقامے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار نے موقف اختیار کیا کہ سہیل انور سیال نے اقامہ حاصل کیا لیکن اسے اثاثے کے اعلان میں اقامے کا ذکر نہیں کیا،،،سرکاری وکیل نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پٹیشن تین روز میں غیر موثر ہوجائے گی،28 مئی کے بعد سہیل انور سیال کے پاس پبلک آفس نہیں ہو،درخواست گذار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سہیل انور سیال کو دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں حصہ لینے سے روک جائے۔

عدالت نے وفاقی حکومت، چیف الیکشن کمشنر، سہیل انور سیال و دیگر کو 5 جون کے نوٹس جاری کر دیئے