ْکراچی،عدالت نے مدرسے کے طالب علم محبوب سے زیادتی کرنے سے متعلق کیس کی سماعت2 جون تک ملتوی کردی

جمعہ 25 مئی 2018 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) کراچی کی مقامی عدالت نے مدرسے کے طالب علم محبوب سے زیادتی کرنے سے متعلق کیس کی سماعت2 جون تک ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں مدرسے کے طالب علم محبوب سے زیادتی کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں طالب علم کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم سلیم حیدر کو پیش کیا گیا جبکہ عدالت میں مدعی مقدمہ اورمتاثرہ بچے کے والد پیش نہیں ہوسکے عدالت نے مدعی مقدمہ کی عدم حاضری کے باعث کیس کی مزید سماعت دو جون تک ملتوی کردی۔

واضع رہے کہ آئندہ سماعت پر ملزم کے وکلا مدعی کے بیان پرجرح کرینگے ۔ملزم سلیم حیدر پر اپنے شاگرد محبوب کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کا الزام ہے ملزم کے خلاف تھانہ گلستان جوہرمیں مقدمہ درج ہے۔