سابق چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن کے خلاف ریفرنس کی سماعت میں مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم

جمعہ 25 مئی 2018 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) احتساب عدالت نے سابق چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن کے خلاف ریفرنس کی سماعت میں مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کاروائی 26 جون تک ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو کراچی کی احتساب عدالت میں سابق چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن و دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی عدالت میں ریفرنس میں شامل صدیق میمن سمیت دیگرملزمان کو عدالت پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایک بار پھرمفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے عدالت نے آئندہ سماعت پرتفتیشی آفیسر کوحکم دیا کہ مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنیکریں عدالت نے ریفرنس کی مزید کارروائی 26 جون تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ دیگر ملزمان میں غلام عباس سومرو سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن،عبد القادر میمن، سابق ایڈیشنل سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن شامل ہیں ملزمان پر کورنگی کی 6 ایکڑ زمین جعلی دستاویزات پر الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ملزمان نے قومی خزانے کو 55 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا تھا