کراچی، سکولوں کی سیکورٹی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت پر 12 جون تک جواب الجواب جمع کرانے کا حکم

جمعہ 25 مئی 2018 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر کے اسکولوں کی سیکورٹی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت پر 12 جون تک جواب الجواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے حکومت سندھ کو سیکورٹی اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر کے اسکولوں کی سیکورٹی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

۔عدالت میں سیکرٹری داخلہ سندھ، سیکرٹری تعلیم اور دیگر حکام پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکام سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کی سندھ حکومت نے اسکولوں کے لئے کیا حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں اور اس حوالے سے کیا عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔۔عدالت میں سندھ حکومت کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے، اسکولوں کے اطراف میں دیواریں قائم کرکے مانیٹرنگ کا عمل بھی سخت کردیا گیا ہے، کئی اسکولوں میں سیکورٹی کا مسئلہ تھا تاہم درخواست گزار کی نشاندہی پرمسئلے کو حل کیا گیا۔عدالت نے 12 جون تک جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکومت کو سیکورٹی اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :