ڈسٹرکٹ سیشن جج ملیر کی سربراہی میں ججزکا ملیر جیل اچانک دورہ

جمعہ 25 مئی 2018 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ سیشن جج ملیر کی سربراہی میں ججز نے ملیر جیل اچانک دورہ کیا۔۔ججز کا اچانک دورہ دیکھ کر جیل میں قیدیوں نے شکایتوں کے انبار لگادیئے ۔ایک قیدی کا کہنا تھا کہ جیل حکام نے ان سے 30 ہزار روپے رقم طلب کیے جو وہ ادا نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

رقم کی عدم ادائیگی پر جیل حکام نے انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا جبکہ انکو کئی دنوں تک بھوکا پیاسا بھی رکھا گیا۔

شکایت لگانیوالے قیدی نے اس موقع خود کشی کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے اپنی موت کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا۔۔اس موقع پر سیشن جج ملیر نے قیدیوں کی شکایتوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس ایچ شاہ لطیف کو قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے عملے کے خلاف مقدمات درج کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

متعلقہ عنوان :