احتساب عدالت نے ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچرکے ایم سی سیف عباس اور شعیب میمن کے جسمانی ریمانڈ میں 4 جون تک توسیع کردی

جمعہ 25 مئی 2018 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) احتساب عدالت نے ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچرکے ایم سی سیف عباس اور شعیب میمن کے جسمانی ریمانڈ میں 4 جون تک توسیع کردی ۔احتساب عدالت کے روبرو نیب نے گرفتار ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچرکے ایم سی سیف عباس اور شعیب میمن کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے تفتیشی جاری ہے، لہذا ملزمان سے تفتیش مکمل ہونے تک انکے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔۔عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 جون تک توسیع کردی۔۔واضح رہے کہ ملزمان پر 265 ایکڑ سرکاری اراضی پر 300پلاٹوں کی غیرقانونی لیزنگ کرکے فروخت کرنے کا الزام ہے۔۔گرفتار ملزم سیف عباس کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔

متعلقہ عنوان :