کراچی گرین لائن منصوبہ وفاقی وصوبائی حکومت کی چپقلش سے عدالت پہنچ گیا

عدالت نے ورک پرمٹ جاری کرنے کیخلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے 31 مئی تک جواب طلب کرلیا

جمعہ 25 مئی 2018 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) کراچی کا میگا پروجیکٹ گرین لائن منصوبہ وفاقی و صوبائی حکومت اور تعمیراتی کمپنیوں کی باہمی چپقلش کے باعث عدالت پہنچ گیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے حکومت کوورک آرڈر جاری کرنے سے روک دیا۔کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر، وفاقی اور صوبائی حکومت کا مشترکہ گرین لائن منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا۔

(جاری ہے)

پراجیکٹ کو جون 2018 میں مکمل ہونا تھا تاہم شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے والا بڑا منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیا۔ ایک طرف حکومت کی لاپرواہی منصوبے کوطول دے رہی ہے تو دوسری جانب تعمیراتی کمپنیوں نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ نمائش چورنگی انڈرپاس کا ٹینڈر شفاف نہیں ہے۔ عدالت نے ورک پرمٹ جاری کرنے کیخلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے 31 مئی تک جواب طلب کرلیا۔