چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے مختلف محکموں کے ریٹائرڈ ملازمین کو بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنا دی

جمعہ مئی 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے مختلف محکموں کے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنا دی ،بلدیہ کورنگی کو درپیش مالی مشکلات کے باوجود ریٹائرڈ ملازمین کو بروقت اور ماہ مبارک میں بقایا جات کی ادا ئیگی یقینا چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کا ایک اور عوامی اور انسان دوست کارنامہ ہے ۔

ملیر ماڈل زون آفس میں بلدیہ کورنگی کے مختلف محکموں کے ریٹائرڈ ملازمین کو بقایا جات کے چیک تقسیم کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ درپیش مالی مشکلات ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوا م کو بنیادی مسائل سے نجات دلا نے کے ساتھ اپنے ادارے کے ملازمین کی فلاح و بہبود کا فریضہ بھی انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ کسی بھی ادارے کے ملازمین اُس ادارے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں محنتی اور لائق ملازمین اپنے ادارے کے ماتھے کا جومر ہوا کرتے ہیں چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ملازمین سے کہاکہ وہ اپنی کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی خدمت کے فرائض میں منتخب نمائندوں کا ساتھ دیں باہمی تعاون کے ذریعے ہی ضلع کورنگی کو مثالی بنایا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئر مین سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے ملازمین کو یقین دلا یا کہ ملازمین کی میڈیکل سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کررہے ہیں انشا اللہ بہت جلد بلدیہ کورنگی کے ملازمین کو میڈیکل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :