کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 25 مئی 2018 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا ہے ۔ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان سے اسلحہ ہینڈ گرنیڈ منشیات اور پانچ من سے ذائد گٹکا برآمد ہوا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون عرشی محلہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ابتدائی طور پر مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ادہر گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب فائرنگ سے 22 سالہ فیصل زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا دوسری جانب فیروز آباد پولیس نے شہید ملت روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دو ڈکیت غلام رسول اور علی مگسی کو گرفتار کرلیا جنکے کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی ملزمان اے ٹی ایم مشین سے رقم لے کر نکلنے والے شہروں سے اسحہ کے زور پر لوٹ مار کرتے اور دوران تفیتش واردات کے دوران متعدد شہریوں کو زخمی کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے ادہر ناظم آباد پولیس نے اسٹریٹ کرمنل فرید کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا ملزم کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے، کورنگی پولیس نے سیکٹر 33 سی میں گٹکے کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر پانچ من گٹکا برآمد کرلیا کارروائی کے دوران ملزم عارف گرفتار اور فیکٹری کا مالک شاہد عرف شدہ موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش ابھی جاری ہے، سعود آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے دو ڈاکووں کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے اسلحہ لوٹا گیا سامان اور مسروقہ موٹرسائیکل ملی ملزمان نے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، مچکوں پولیس نے کارروائی کرکے چار اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں گلزار ، وجاہت، شاہ عالم اور راشد شامل ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا شریف آباد پولیس نے کارروائی کرکے ملزم ظہیر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی میں کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرمنل راشد کو گرفتار کرلیا جسکے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا جبکہ بغدادی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے لیاری گینگ وار غفار زکری کے کارندے امجد کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیا گرفتار ملزم ماضی میں بھی گرفتار ہوچکا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کاآغاز شروع کردیا۔