ٹرمپ کی شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات منسوخ،عالمی برادری کا اظہار افسوس

امریکہ اورشمالی کوریا جوہری ہتھیاروں سے پاک ہونے کے راستوں کی تلاش جاری رکھیں،اقوام متحدہ

جمعہ مئی 17:02

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) امریکی صدرٹرمپ کی شمالی کوریا کے صدرکم جونگ سے ملاقات منسوخی پرعالمی رہنماؤں کی جانب سے سے تاسف کا اظہار کیا جا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ردعمل میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریز نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اورشمالی کوریا جوہری ہتھیاروں سے پاک ہونے کے راستوں کی تلاش جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن نے بھی اس ملاقات کی منسوخی پر گہری افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سلامتی سے متعلق اہلکاروں کو ہنگامی بات چیت کے لیے طلب کر لیا ہے۔لیبیا کے رہنما معمر قذافی کو ایٹمی پروگرام سے دستبردار ہونے کے بعد 2011 میں باغیوں نے قتل کر دیا تھا۔۔امریکہ میں رپبلکن سینیٹر ٹام کوٹن نے صدر ٹرمپ کی جانب سے کم جونگ ان کی دھوکہ دہی کو دیکھنے پر تعریف کی ہے۔تاہم ڈیموکریٹک سینیٹر برائن شاٹز نے کہاکہ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب ناتجربہ کار افراد جنگی جنون کے حامل افراد سے مل جاتے ہیں۔