مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے

جمعہ 25 مئی 2018 17:02

نابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

مضروبین کو درمیانے درجے کے زخم آئے۔ گولیوں کا نشانہ بننے والے ایک نوجوان کو چہرے پر زخم آئے۔عینی شاہدین مطابق کہ قابض اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں پر اس وقت بلا وجہ گولیاں چلائیں جب وہ مادما برج کے قریب بے ضرر انداز سے گزررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :